Maktaba Wahhabi

60 - 179
اللّٰهُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ وَ لِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰی مَا ھَدٰکُمْ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَo﴾(البقرہ:183تا 185) ترجمہ:’’مومنو تم پر روزے فرض کئے گئے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے۔تاکہ تم پرہیز گار بنو۔روزوں کے دن گنتی کے چند روز ہیں ۔جو شخص تم میں سے بیمار ہویا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کا شمار پورا کرے۔اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں وہ روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلا دیں ۔اور جو شوق سے نیکی کرے تو اسکے حق میں اچھاہے۔اگر سمجھو تو روزہ رکھنا ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن(اول اول )نازل ہوا۔لوگوں کا راہنماہے۔اور جس میں ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور جو حق وباطل میں فرق کرنے والاہے۔تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے موجود ہو چاہیے کہ پورے مہینے روزے رکھے او رجو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں رکھ کر انکا شمار پورا کرے۔اللہ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے۔اور سختی نہیں چاہتا۔اور یہ آسانی کا حکم اسلئے دیا گیاہے کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو۔اور اس احسان کے بدلے کہ اللہ نے تم کو ہدایت بخشی ہے۔تم اس کی بڑائی کرو اور اسکا شکر ادا کرو۔‘‘۔ واجبات: رمضان المبارک کے واجبات درج ذیل ہیں : 1 )بدنی او رقولی عبادات پر عمل کرنا۔ 2)حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے او رسننے سے اجتناب کرنا۔ 3)رمضان کے تمام مستحب آداب پر عمل کرنا مثلاً سحری تاخیر سے کرنا،افطار میں جلدی کرنا،قرآن پڑھنا،ذکر،دعا او رصدقہ وخیرات کثرت سے کرنا۔ فضائل رمضان: 1۔اس مہینے میں قرآن نازل ہوا۔
Flag Counter