Maktaba Wahhabi

126 - 195
ساتھ محبت نہ کرے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((لاَ یُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتّٰی أَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ أَہْلِہٖ وَ مَالِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی آدمی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ میرے ساتھ اپنے اہل،مال اور سارے لوگوں سے زیادہ محبت نہ کرے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 107:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک اہل ایمان کے لئے ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز اور محترم ہے۔ ﴿النَّبِیُّ اَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِہِمْ وَ اَزْوَاجُہٗ ٓ اُمَّہٰتُہُمْ ط﴾(6:33) ’’نبی کی ذات اہل ایمان کے لئے ان کی اپنی جانوں سے بھی مقدم ہے اور نبی کی بیویاں اہل ایمان کی مائیں ہیں۔)‘‘(سورۃ الاحزاب،آیت نمبر6) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ ہِشَامٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ ہُوَ اٰخِذٌ بِیَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضی اللّٰه عنہ فَقَالَ لَہٗ عُمَرُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم!لَاَنْتَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ اِلاَّ مِنْ نَفْسِیْ،فَقَالَ النَّبِیُّا((لاَ وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ حَتّٰی أَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْکَ مِنْ نَفْسِکَ))فَقَالَ لَہٗ عُمَرُ فَاِنَّہُ الْاٰنَ وَاللّٰہِ لَٔاَنْتَ أَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ نَفْسِیْ فَقَالَ النَّبِیُّا((أَ لْاٰنَ یَا عُمَرُ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ مجھے میری ذات کے علاوہ باقی ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’نہیں!قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے(تم اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے)جب تک میرے ساتھ اپنی جان سے بھی زیادہ محبت نہ کرو۔‘‘ تب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’اللہ کی قسم!اب تو آپ مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔‘‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے عمر!اب تم پورے مومن ہو۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 108:حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت۔
Flag Counter