Maktaba Wahhabi

146 - 195
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم((اَنَّ رَجُلاً زَارَ اَخًا فِیْ قَرْیَۃٍ اُخْرٰی فَاَرْصَدَ اللّٰہُ عَلٰی مَدْرَجَتِہٖ مَلَکًا فَلَمَّا أَتٰی عَلَیْہِ قَالَ اَیْنَ تُرِیْدُ ؟ قَالَ اُرِیْدُ اَخًا لِیْ فِیْ ہٰذِہِ الْقَرْیَۃِ قَالَ ہَلْ لَکَ عَلَیْہِ مِنْ نِعْمَۃٍ تَرُبُّہَا قَالَ لاَ غَیْرَ اَنِّیْ اَحْبَبْتُہٗ فِی اللّٰہِ قَالَ فَاِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِلَیْکَ بِاَنَّ اللّٰہَ قَدْ اَحَبَّکَ کَمَا اَحْبَبْتَہٗ فِیْہِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ایک آدمی اپنے بھائی کی ملاقات کے لئے اس کے گاؤں جارہا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کے راستہ میں ایک فرشتہ کھڑا کردیا جب ملاقاتی وہاں پہنچا تو فرشتے نے پوچھا ’’کہاں جارہے ہو؟‘‘ ملاقاتی نے جواب دیا ’’میں اس گاؤں جارہا ہوں،وہاں میرا(دینی)بھائی رہتا ہے۔‘‘فرشتے نے کہا ’’کیا اس کا تجھ پر کوئی احسان ہے جسے اتارنے جارہے ہو؟‘‘ ملاقاتی نے جواب دیا ’’نہیں،کچھ نہیں،میں اس سے محض اللہ تعالیٰ کے لئے محبت کرتا ہوں(اس لئے جارہا ہوں)‘‘ فرشتے نے کہا ’’میں تیری طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا(فرشتہ)ہوں(اور تجھے بتانے آیا ہوں کہ)اللہ تعالیٰ تجھ سے اسی طرح محبت فرماتے ہیں جس طرح تو محض اللہ کے لئے اپنے دینی بھائی سے محبت کرتا ہے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ((قَالَ اللّٰہُ تَعَالیٰ وَجَبَتْ مُحَبَّتِیْ لِلْمُتَحاَبِّیْنَ فِیَّ وَ الْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ وَالْمُتَزَاوَرِیْنَ فِیَّ وَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ))رَوَاہُ مَالِکٌ[2] حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میری خاطر آپس میں محبت کرنے والوں کے لئے،میری خاطر آپس میں مل کر بیٹھنے والوں کے لئے،میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں کے لئے اور میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں کے لئے میری محبت واجب ہوجاتی ہے۔‘‘ اسے مالک نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 143:اہل ایمان سے محبت کرنے والوں کے لئے جنت میں خصوصی زمرد کے بالا خانے تیار کئے گئے ہیں۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ کُنْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((اِنَّ فِی
Flag Counter