Maktaba Wahhabi

18 - 125
بات کی علامت ہوتا ہے کہ یہ جگہ علمائے ’’عد الآي‘‘ کے یہاں مختلف فیہ ہے بعض لوگ اس جگہ آیت مکمل مانتے ہیں بعض لوگ نہیں۔ملاحظہ ہو سورہ فاتحہ کی آخری آیت﴿صراط الذین أنعمت علیہم،غیر المغضوب علیہم ولاالضالین﴾ یہ چند معروضات کتاب زیر مطالعہ کے آغاز میں پیش کر دی گئیں تاکہ ان کتاب کا منظر اور پس منظر،نیز منہج اور ترتیب وغیرہ کی صحیح جان کاری ہو جائے اور کتاب سے استفادہ کرتے وقت کسی قسم کی الجھن کا سامنا نہ ہو۔ تعلیقات وحواشی کے اردو ترجمہ کا کام تو چھ سات سال قبل ہی ہوچکا تھا۔مگر افسوس کہ اس پر نظر ثانی اور بعض اہم اضافوں کے انتظار میں یہ طویل عرصہ گذر گیا۔الحمد للہ توفیق الٰہی سے یہ صبر آزما انتظار ختم ہوا اورکتاب قارئین کے ہاتھوں میں پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ اہل علم سے درخواست ہے کہ کتاب کے مطالعہ کے بعد اس میں جو سقم اور کمی نظر آئے اس سے ناچیز مترجم کو ازروئے خیر خواہی مطلع فرمائیں گے اور اپنی شفقتوں اور مشوروں سے نوازیں گے۔ کتاب کی نشر واشاعت مئو کے قدیم طابع وناشر مکتبہ نعیمیہ کے زیر اہتمام عمل میں آرہی ہے جس کے لیے اس کے مسؤول مکرم عزیزم شاہد جمال شکریے کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالی کتاب کے مؤلف،محشی،مترجم،ناشر ہر ایک کو اجر جزیل سے نوازے اور ہم سب کو کتاب و سنت کاسچا خادم بنائے۔ربنا تقبل منا إنک أنت السمیع العلیم۔وصلی اللّٰه علی النبی وسلم اسعد اعظمی جامعہ سلفیہ بنارس یکم ذيالحجہ ۱۴۳۴؁ھ=۷ /اکتوبر ۲۰۱۳؁ء
Flag Counter