Maktaba Wahhabi

5 - 555
توحیدِباری تعالیٰ اہم عناصرِ خطبہ: 1 ۔ توحید کا مفہوم 2 ۔کلمۂ توحید ’’ لا إلہ إلا اللّٰه ‘‘ کا معنی 3۔ توحید کی اہمیت اور قدر ومنزلت 4 ۔ توحید کے فضائل 5 ۔اقسامِ توحید : توحید ربوبیت ، توحید الوہیت اور توحید اسماء وصفات پہلا خطبہ برادرانِ اسلام !آج کے خطبہ میں ہم ان شاء اﷲ توحید باری تعالیٰ بیان کریں گے ۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے حق بیان کرنے اور ہم سب کو اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ ہمیں معلوم ہو نا چاہئے کہ ٭ ’ توحید‘دین ِ اسلام کی بنیاد ہے ۔ ٭’توحید‘ سب سے پہلا فرض ہے جس کا اقرار کرنا اور اسے دل وجان سے قبول کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ ٭’ توحید‘ وہ چیز ہے جس کے بغیر کوئی انسان دائرۂ اسلام میں داخل نہیں ہوسکتا ۔ ٭’توحید‘ ہی وہ چیز ہے کہ جس کے لئے اﷲ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں ( انبیاء ورسل علیہم السلام ) کو مبعوث فرمایا تاکہ وہ لوگوں کو غیر اﷲ کی بندگی سے نکال کر ایک اﷲ کی عبادت میں لگائیں ۔ ٭’ توحید ‘ ہی وہ چیز ہے کہ جس کی وجہ سے مسلمانوں اور کافروں کے درمیان جنگیں ہوتی رہیں اور ان گنت مسلمانوں نے اس کے لئے اپنی جانوں تک کو قربان کرکے جامِ شہادت نوش کیا ۔ ٭ ’ توحید‘ ہی وہ اساسی فریضۂ دین ہے جو ایک مسلمان اور کافرکے درمیان فرق کرتاہے ٭اور ’ توحید‘ ہی وہ چیز ہے کہ اگر اسے کما حقہ قبول کرلیا جائے ، اس کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اور اسی پر موت آئے تو اس پر اﷲ تعالیٰ نے جنت کا وعدہ کیا ہے ۔ اور اگر اسے کما حقہ قبول نہ کیا جائے تو اس پر اﷲ تعالیٰ
Flag Counter