Maktaba Wahhabi

52 - 138
تعالی عنہ کےعلاوہ باقی سب خلفاء انتہائی قناعت پسند اوراس لحاظ سےرسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےرنگ میں رنگےہوئےتھے۔ان کامختصرحال ہم ذیل میں درج کرتےہیں 1۔حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ: آپ رضی اللہ تعالی عنہ بنیادی طورپرتاجرتھے۔جس وقت آپ رضی اللہ تعالی عنہ اسلام لائے آپ رضی اللہ تعالی کےپاس کافی دولت تھی ۔آزاد مردوں میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ نےاپنی تمام دولت ان غلاموں کوآزادکرانےمیں صرف کردی جواسلام لانےکی وجہ سےکفارمکہ کےظلم وستم کی چکی میں پس رہےتھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں پرایساظلم برداشت نہ کرسکتےتھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکررضی اللہ تعالی عنہ کوان کےآزادکرانےکااشارہ فرماتےتوحضرت ابوبکررضی اللہ تعالی عنہ ان غلام مسلمانوں کی منہ مانگی قیمت اداکرکےانہیں آزادکردیتےتھے۔حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ اورعامررضی اللہ تعالی عنہ بن فہیرہ کےعلاوہ بیسیوں غلام آپ نےاسی طرح آزاد کرائےتھے۔ (فتح الباری ج.7.صفحہ 192) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےحضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی ان خدمات کااعتراف اپنی وفات سےچندیوم قبل ان الفاظ میں فرمایا: «ان من امن الناس علی فی صحبته وماله ابابکر »  (بخاری ۔کتاب المناقب۔باب مناقب المھاجرین)
Flag Counter