Maktaba Wahhabi

244 - 346
الْمُلکُ ولہ الحمد یُحیی ویُمیت وَھُوعَلیٰ کُل شئي قَدِیر‘‘ وردِ زبان ہوتا۔ یہ چند باتیں تھیں جو مجھے یاد ہیں اور میں نے لکھ دی ہیں۔آپ انھیں خود ترتیب دے لیں۔اس درویش صفت عالم باعمل، متقی وپرہیزگار، اسلاف کی نشانی کے حالات تحریر کرنے پر ان شاء اللہ آپ بڑے اجر و ثواب کے مستحق ہوں گے۔یقینا یہ ایک بڑا کام ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کے بدلے میں بہت بڑے اجر سے نوازے، آمین! نوٹ: مولانا محمد ابراہیم صاحب جوگوجراں والا میں اقامت گزیں ہیں، وہ اپنے آپ کو مولانا مرحوم کا بھتیجا بتاتے ہیں، یہ در حقیقت برادری میں ان کے بھتیجے ہیں۔ان کی باتوں کو ریکارڈ کر کے ان کی سی۔ڈی بنا کر ارسال کررہا ہوں۔امید ہے کہ اس سے بھی آپ کو بہت کچھ ملے گا۔خصوصی اوقات میں اس عاجز کے لیے دعا کی درخواست ہے۔محترم ملک عبدالرشید عراقی صاحب فرماتے ہیں کہ چند ایک واقعات مجھے بھی مولانا سے متعلق یاد ہیں، جس کے لیے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے یا آپ کو براہِ راست ارسال کردیں۔[1] خادم حکیم محمد عتیق الرحمن بیت العتیق، مین بازار، الہ آباد۔ وزیر آباد،ضلع گوجراں والا۔ مورخہ 15-10-2010 ٭٭٭
Flag Counter