Maktaba Wahhabi

73 - 346
تیسرا باب خاندانی پسِ منظر مولانا احمد الدین گکھڑوی کے تذکرے سے پہلے چند سطریں گکھڑ اور مولانا کے خاندان کے بارے میں ! ضلع گوجراں والا کا ایک مشہور مقام گکھڑ ہے جو گوجراں والاسے 36کلومیٹر کے فاصلے پر جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور گکھڑ برادری کا آباد کردہ ہے۔اس علاقے میں یہ دری کی صنعت کا معروف مرکز ہے۔کسی زمانے میں یہ چھوٹا سا گاؤں تھا جو نہ علم کی روشنی سے زیادہ آشنا تھا اور نہ توحید و سنت کی نعمت سے بہرہ ور تھا۔لیکن آہستہ آہستہ حالات بدلتے گئے۔پہلے اس گاؤں نے قصبے کی شکل اختیار کی اور پھر اچھا خاصا شہر ہوگیا، جس میں بہت سے اہلِ علم نے جنم لیا۔ان اہلِ علم میں دینیات کے ماہرین کا بھی خاصا حلقہ شامل ہے۔ دینیات کے اہلِ علم کی اس جماعت میں جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے خاص شہرت سے نوازا، ان میں مولانا احمد الدین گکھڑوی کا اسمِ گرامی قابلِ ذکر ہے۔بلکہ کہنا چاہیے کہ دینیات کے علمی حلقوں میں ’’گکھڑ‘‘ کا ثقیل نام انہی کی وجہ سے متعارف ہوا اور لوگوں کی زبانوں پر چڑھا۔مولانا احمد الدین ذاتی طور پر گرم مزاج اور ’’ثقیل‘‘ کلام تھے، لیکن انھوں نے اپنے ثقیل حروف کے مسکن کو اپنی ہمہ گیر علمی تگ و تاز سے نرمی کے قالب میں ڈھال دیا اور چھوٹے بڑے ہر شخص کی زبان سے یہ بوجھل
Flag Counter