Maktaba Wahhabi

72 - 346
شیعہ اہلِ علم سے مستفید ہوئے۔فارغ التحصیل ہونے کے بعد واپس ہندوستان آئے اور یوپی کے شیعہ حضرات کے بعض مدارس میں فریضہء تدریس انجام دیا۔قیامِ پاکستان کے بعد اپنے مسلک کی بڑی خدمت کی۔29 اگست 1983ء کو فوت ہوئے۔کربلا گامے شاہ لاہور میں دفن کیے گئے۔ عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ گوجراں والا شہر اور ضلع ہمیشہ اہلِ علم کا مسکن رہا ہے۔اس علاقے میں ہر فقہی مسلک کے علما کی تدریسی اور تصنیفی سرگرمیاں جاری رہیں اور لوگوں نے ان سے خوب استفادہ کیا۔انہی حضرات میں ایک عالم دین مولانا احمد الدین گکھڑوی تھے، جن کے حالات میں یہ کتاب لکھی گئی ہے۔ان کا تذکرہ آیندہ صفحات میں کیا جارہا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter