Maktaba Wahhabi

30 - 90
٭ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تمام اعمالِ خیر میں دوسروں سے سبقت لے جاتے تھے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کون ہے جو روزے سے ہو؟’‘ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا:میں روزے سے ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کس نے نمازہ جنازہ اور تدفینِ میت میں شرکت کی؟’‘ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا:میں نے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا؟’‘ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا:میں نے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی؟‘‘ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا:میں نے۔ تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَا اجْتَمَعْنَ فِی امْرِیئٍ إلِاَّ دَخَلَ الْجَنَّۃَ) ’’یہ خصلتیں جس میں جمع ہو جائیں وہ یقینا جنت میں داخل ہو گا۔‘‘[مسلم:۱۰۲۷]
Flag Counter