Maktaba Wahhabi

51 - 90
کہ وہ اپنی بیویوں کو اختیار دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ابتداء کی اور فرمایا:’’میں تم سے ایک بات کرنے لگا ہوں،تم اپنے والدین سے مشورہ کئے بغیر جلد بازی نہ کرنا۔‘‘ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معلوم تھا کہ میرے والدین مجھے آپ سے علیحدگی اختیار کرنے کا مشورہ قطعا نہ دیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات پڑھ کر سنائیں،تو میں نے کہا:میں والدین سے کس بات کا مشورہ کروں؟ میں تو اللہ،اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دارِ آخرت کو ہی چاہتی ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویوں نے وہی جواب دیا جو میں نے دیا تھا۔ [البخاری:۴۷۸۶،مسلم:۱۴۷۵] 4 اللہ تعالی نے ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن کو دو گنا اجر دینے کا وعدہ فرمایا ہے: ﴿وَمَن یَّقْنُتْ مِنکُنَّ لِلّٰہِ وَرَسُولِہِ وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِہَا أَجْرَہَا مَرَّتَیْْنِ وَأَعْتَدْنَا لَہَا رِزْقًا کَرِیْمًا﴾[الأحزاب:۳۱] ’’اور جو تم میں سے اللہ اور اُس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور نیک عمل کرتی رہے گی اُس کو ہم دُگنا ثواب دیں گے اور اُس کیلئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے۔‘‘ 5 ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن عام عورتوں کی طرح نہیں،بلکہ ان سے کہیں زیادہ
Flag Counter