Maktaba Wahhabi

52 - 90
بہتر اور افضل ہیں،کیونکہ ایک تو انھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر ان پر ایمان لانے کا شرف حاصل ہے۔اور دوسرا انھیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد نکاح میں آنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿یَا نِسَائَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَائِ﴾[الأحزاب:۳۲] ’’اے پیغمبر کی بیویو ! تم دیگر عورتوں میں سے کسی عورت کی طرح نہیں۔‘‘ 6 ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن کی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ اللہ تعالی نے انھیں دنیا میں امام الأنبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں بنایا اور آخرت میں بھی وہ سید البشر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی بیویاں ہونگی اور انہی کے ساتھ جنت میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گی۔
Flag Counter