Maktaba Wahhabi

114 - 140
ھاء کے عوض تاء کی کتابت کا بیان شیخین نے درج ذیل کلمات میں ھاء کے عوض تاء کی کتابت پر اتفاق کیا ہے۔ رَحْمَتَ، (البقرۃ، الأعراف، ھود، أول مریم، الروم، الزخرف معاً) نِعْمَتَ اللّٰہِ (ثانی البقرۃ، آل عمران، ثانی المائدۃ، ثانی و ثالث ابراہیم، رابع و خامس و سادس النحل، لقمان، فاطر اور الطور) سُنَّتُ (الانفال، غافر، ثلاثہ فاطر) امْرَأَتُ (آل عمران، معاً فی یوسف، القصص، ثلاثۃ التحریم) بَقِیَّتُ اللّٰہِ (ھود) قُرَّتُ عَیْنٍ (القصص) فِطْرَتَ اللّٰہِ (الروم) شَجَرَتَ الزَّقُّومِ (الدخان) لَّعَنَتْ (اول آل عمران، النور) وَجَنَّتُ نَعِیمٍ (الواقعہ) ابْنَتَ عِمْرَٰنَ (التحریم) وَمَعْصِیَتِ (معاً فی المجادلۃ) إمام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے فَبِمَا رَحْمَۃٍ (آل عمران) کو بھی اس قاعدہ میں شامل کیا ہے۔ جبکہ غازی بن قیس، عطاء خراسانی اور حکم الناقط سے وَلَوْلَا نِعْمَۃُ رَبِّی (الصافات) بھی منقول ہے۔ لیکن ان دونوں میں مکتوب بالھاء پر عمل ہے۔ شیخین نے کَلِمَتُ رَبِّکَ الْحُسْنَـٰی (الاعراف) میں مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے۔ امام ابن جزری رحمۃ اللہ علیہ نے مصاحف عراقی کی موافقت میں تاء کی کتابت پر
Flag Counter