Maktaba Wahhabi

26 - 140
ابوعبدالرحمن السلمی رضی اللہ عنہ کو اور بصری مصحف کے ساتھ سیدنا عامر بن عبدقیس رضی اللہ عنہ کو معلم بنا کر روانہ کیا۔ ان دنوں بلاد اسلامیہ میں حفاظ کرام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی، جن میں سے معروف حفاظ کرام کی تفصیل درج ذیل ہے۔ مدینہ میں موجود حفاظ کرام ابن المسیب، عروۃ، سالم، عمر بن عبدالعزیز، عطاء بن یسار، سلیمان بن یسار، معاذ القاری، عبدالرحمن بن ہرمز، ابن شہاب، مسلم بن جندب اور زید بن أسلم رضی اللہ عنہ ۔ مکہ میں موجود حفاظ کرام عبید اللہ بن عمیر، عطائ، طاؤس، مجاہد، عکرمۃ اور ابن ابی ملیکۃ رحمۃ اللہ علیہ ۔ کوفہ میں موجود حفاظ کرام علقمہ، أسود، مسروق، عبیدۃ، ابن شرجیل، حارث بن قیس، ربیع بن خیثم، عمر بن میمون، زر بن حبیش، عبید بن نضیلہ، أبوزربۃ بن عمرو، سعید بن جبیر، نخعی اور شعبی رحمۃ اللہ علیہ ۔ بصرہ میں موجود حفاظ کرام عامر بن قیس، ابوالعالیۃ أبورجائ، نصر بن عاصم، یحییٰ بن یعمر، جابر بن زید، حسن، ابن سیرین اور قتادۃ رضی اللہ عنہ ۔ شام میں موجود حفاظ کرام خلید بن سعید صاحب أبی الدرداء چنانچہ ہر شہر والوں نے صحابہ کرام سے اپنے اپنے مصحف کے مطابق پڑھا اور تعلیم حاصل کی۔ علماء رسم نے ان مصاحف کے رسم کو بیان کرتے ہوئے چند اصطلاحات مقرر
Flag Counter