Maktaba Wahhabi

42 - 140
الف لکھا جاتا ہے، جبکہ غیر منصوب تنوین، غیر مفتوح ضمیر کا صلہ اور غیر متصل بالضمیر میم جمع کا صلہ نہیں لکھا جاتا۔ اِسی طرح منصوب تنوین، إذاً کا نون اور نونِ تاکید خفیفہ الف کی شکل میں جبکہ تائے تانیث کو ھاء کی شکل میں لکھا جاتا ہے۔ اصطلاحی تعریف رسم اصطلاحی کو رسم عثمانی بھی کہا جاتا ہے۔ اور رسم عثمانی سے مراد وہ طریقۂ کتابت ہے، جس کے مطابق صحابہ کرام نے عہد عثمانی میں مصاحف کو لکھا۔ رسم عثمانی کا ایک بڑا حصہ رسم قیاسی کے موافق ہے۔ مگر چند کلمات رسم قیاسی کے مخالف لکھے گئے ہیں، جن کی تفصیلات علم الرسم کی کتب میں موجود ہیں۔ صحابہ کرام نے ان چند کلمات میں رسم قیاسی کی مخالفت عظیم حکمتوں اور پوشیدہ اسرار کے پیش نظر کی ہے، کیونکہ وہ ذہانت و فطانت کے اعلیٰ ترین درجہ پر فائز تھے۔
Flag Counter