Maktaba Wahhabi

51 - 140
آخری دو کلمات کے سوا سب میں حذف الف ثابت ہے۔ ان دونوں کلمات کے بارے میں وہ خاموش ہیں۔ جبکہ امام دانی رحمہ اللہ سے مختلف فیہ نقل ثابت ہے۔ اگر جمع مذکر سالم منقوص ہو تو امام ابوداؤد سے رَٰ عُونَ(المومنون، المعارج)، غَٰوِینَ (الصافات)، طَٰٰغِینَ (الصافات، نٓ) اور لِلطَّـٰـغِینَ (صٓ، النبائ) میں حذف الف اور طَاغُونَ (الذاریات، الطور) میں اثبات الف ثابت ہے اور اس کے علاوہ کلمات میں سکوت ہے۔ جبکہ امام دانی نے دونوں طَاغُونَ کو اثبات الف اور دیگر کلمات کو اختلاف کے ساتھ نقل کیا ہے۔ اگر جمع مذکر سالم کے الف کے بعد متصلاً تشدید ہو۔ جیسے الضَّآلِّینَ، الصَّآفُّونَ تو اس کے الف کے اثبات پر شیخین کا اتفاق ہے۔ مگر امام شاطبی رحمہ اللہ بعض عراقی مصاحف کی نسبت سے اس کے حذف کے جواز کے قایل ہیں۔ جبکہ عمل اثبات الف پر ہے۔ اگر جمع مذکر سالم محذوف النون ہو اور مہموز یا مشدد ہو جیسے لَذَآئِقُواْ، بِرَآدِّی رِزْقِھِمْ تو اس کا حکم مہموز اور مشددمیں گذر چکا ہے۔ اور اگر اس (مہموز یا مشدد) کے علاوہ ہو تو امام ابوداؤد سے مُّلَـٰـقُواْ رَبِّھِمْ، مُلَٰقُواْ اللّٰہِ، مُلَٰقُوہُ، بَٰلِغُوہُ، بَٰلِغِیہِ، بِبَٰلِغِیہِ میں حذف الف اور دیگر کلمات میں اثبات الف منقول ہے۔ جبکہ امام دانی رحمہ اللہ سے مُلَٰقُواْ اور مُّلَٰقُوہُ دو کلمات میں حذف الف اور دیگر کلمات میں مختلف فیہ منقول ہے۔ اسی قبیل سے وَصَٰلِحُ الْمُؤْمِنِینَ (تحریم) ہے، بعض اسے جمع کا صیغہ قرار دیتے ہیں۔ اس اعتبار سے اس کلمہ میں امام أبوداؤد سے حذف الف اور امام دانی سے مختلف فیہ منقول ہے۔ وہ جمع مذکر سالم جس کا مفرد ’فَعَّالٌ‘ کے وزن پر ہو جیسے التَّوَّٰبِینَ، قَوَّٰ مُونَ تو اس میں امام ابوداؤد سے حذف الف ثابت ہے۔ سوائے ایک کلمہ جَبَّارِینَ(المائدہ،
Flag Counter