Maktaba Wahhabi

53 - 140
(2) جمع مؤنث سالم کے الف کا حذف اگر جمع مؤنث سالم کا ایک ہی الف ہو جیسے مُسْلِمَـٰتٍ، مُّؤْمِنٰـتٍ، الْبَیِّنٰـتِ، وَکَلِمٰتِہِ، ئَ ایٰتِنَا تو اس کے حذف پر شیخین کا اتفاق ہے۔ سوائے سورۃ یونس کے دوسرے اور تیسرے ئَ ایَاتُنَا اور سَیِّئَاتُ کے (ان کا الف ثابت رکھا جائے گا۔) اسی طرح رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِ کے دونوں کلمات میں شیخین سے راجح مذہب کے بارے اثبات الف ثابت ہے۔ جبکہ امام شاطبی نے ان دونوں میں حذف الف پر اکتفا کیا ہے۔ اسی طرح لفظ سَوْئَ ات (الاعراف، طہ) بَیِّنَتٍ مِّنْ اور الْبَنَاتِ سورۃ انعام نحل اور طور کے علاوہ والے میں اور نَّحِسَاتٍ (فصلت) میں امام ابوداؤد سے جبکہ ئَ ایَـتٌ لِّلسَّآئِلِینَ میں امام دانی عن ابی عبید سے اثبات الف منقول ہے۔ اسی طرح وہ کلمات جو کم استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے حَسَرَٰتٍ اور غَمَرَٰتِان میں بعض متاخرین کے مطابق امام دانی سے اثبات الف ثابت ہے۔ اگر جمع مؤنث سالم کے دو الف ہوں اور پہلے الف کے بعد ہمزہ یا تشدید نہ ہو جیسے الصَّٰلِحَٰتِ، قَانِتَٰتٌ، وَعَلَٰمَٰتٍ، رِسَٰلَٰتِ، السَّمَٰـوَٰتِ مَغَٰرَٰتٍ تو اکثر مصاحف دونوں الفات کے حذف پر قائم ہیں۔ اور یہی امام ابوداؤد کا اختیار ہے۔ اگرچہ بعض مصاحف میں فقط دوسرے الف کو حذف کیا گیا ہے، امام خراز نے اسی کو ترجیح دی ہے۔ امام ابوداؤد نے رِسَالَتَہُ(المائدہ)، یَابِسَـٰتٍ (یوسف) میں دوسرے الف کو حذف کرنے پر اکتفاء کیا ہے اور رَّاسِیَٰتٍ (سبائ)، بَاسِقَٰتٍ (قٓ) میں دوسرے
Flag Counter