Maktaba Wahhabi

33 - 108
مکی اور مدنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن تیئس سال کے متفرق عرصہ میں نازل ہوا ‘ جس کا اکثر حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں گزارا۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : { وَقُرْآناً فَرَقْنَاہُ لِتَقْرَأَہُ عَلَی النَّاسِ عَلَی مُکْثٍ وَنَزَّلْنَاہُ تَنزِیْلاً} (الاسراء:۱۰۶) ’’ اور ہم نے قرآن کو جزء جزء کر کے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سناؤ اور ہم نے اس کو تھوڑا تھوڑاکرکے اتارا ہے۔‘‘ سو اس بنیاد پر علماء کرام رحمہم اللہ نے قرآن کریم کومکی اور مدنی دو قسموں میں تقسیم کیا ہے : مکی وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرہجرت مدینہ منورہ سے پہلے نازل ہواہو۔ مدنی وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرہجرت مدینہ منورہ کے بعد نازل ہواہو۔ اس بنیاد پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان مدنی تصور ہوگا : {الْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الإِسْلاَمَ دِیْناً } (المائدہ:۴) ’’ آج کے دن ہم نے آپ کے لیے آپ کا دین مکمل کردیا ، اور آپ پر اپنی نعت پوری کردی ، اور آپ کے لیے دین اسلام کو پسند کرلیا ۔‘‘ باوجود اس کے کہ یہ آیات آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر حجۃ الوداع کے موقع پر جمعہ کے دن میدان عرفات میں نازل ہوئی ہے۔ صحیح بخاری میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ آپ فرماتے ہیں : ’’ ہم اس دن اور جگہ کو پہچانتے ہیں جب یہ آیات نازل ہوئیں ۔ یہ آیات آپ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter