Maktaba Wahhabi

69 - 108
کی طرف سے والی تھے۔ آپ نے سورت نور کی ابتداء کی ‘ اسے پڑھتے گئے اور اس کی تفسیر کرتے گئے ۔میں کہنے لگا:’’نہ میں نے کبھی نہ دیکھا اور نہ اس آدمی کے کلام جیساکسی سے کچھ سنا ۔ اگر اہل ِ فارس و روم اور ترک آپ کی گفتگو سن لیتے تو ایمان لے آتے ۔ سن ۳۵ ہجری میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ کو موسم حج میں والی مقرر کیا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ کوبصرہ کا گورنر مقرر کیا ۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ شہید کردیے گئے تو آپ حجاز چلے آئے۔ پہلے مکہ میں قیام کیا ، پھر وہاں سے طائف چلے گئے۔ پھر وہیں پر سن ۶۸ ہجری میں ۷۱ سال کی عمر میں وفات پائی۔ ****
Flag Counter