Maktaba Wahhabi

47 - 114
نویں دلیل : رکوع سے قبل و بعد رفع یدین کی نویں دلیل وہ حدیث ہے جو جزء امام بخاری میں تعلیقاً اورسنن ابن ماجہ والخلافیات بیہقی میں موصولاً ہے۔ اس میں ابو زبیر بیان کرتے ہیں: (( اِنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ کَانَ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلوٰۃ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ فَعَلَ مِثلَ ذٰلِکَ وَ یَقُوْلُ:رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَعَلَ مِثْلَ ذٰلِکَ))۔ [1] ’’حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ جب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے،تب بھی ایسے ہی کرتے اور کہتے : میں نے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے۔‘‘ امام زیلعی رحمہ اللہ نے نصب الرایہ میں اِس حدیث کے بارے میں امام بیہقی کے یہ الفاظ نقل کیٔے ہیں : ( وَھُوَ حَدِیْث ٌصَحِیْحٌ،رُوَاتُہٗ عَنْ آخِرِہِمْ ثِقَاتٌ )۔ ‘’یہ صحیح حدیث ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔‘‘ اوراس حدیث پر کوئی تعاقب نہیں کیا،جو اس بات کی دلیل ہے کہ ان کے نزدیک بھی یہ حدیث صحیح ہے۔ دسویں دلیل : اسی سلسلہ کی دسویں دلیل وہ حدیث ہے جو سنن ابی داؤد و بیہقی
Flag Counter