Maktaba Wahhabi

134 - 186
حضرت جذامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں لوگوں کی موجودگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’میں نے ارادہ کیا تھاکہ لوگوں کو غیلہ(دوران رضاعت جماع کرنا) سے منع کر دوں،لیکن میں نے دیکھا کہ روم اور فارس کے لوگ غیلہ کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو کوئی ضررنہیں پہنچتا (تو میں نے منع کرنے کا ارادہ ترک کر دیا)۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 145 بیوی سے دن کے وقت ہمبستری کرنا جائز ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( لاَ تَحِلُّ لِلْمَرْأَۃِ اَنْ تَصُوْمَ وَ زَوْجُہَا شَاہِدٌ اِلاَّ بِاِذْنِہٖ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عورت کے لئے جائز نہیں کہ اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر(نفلی)روزہ رکھے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 146 ہمبستری کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کے بھید ظاہر کرنا منع ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر216 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 147 بیوی سے اگلی یا پچھلی سمت سے قُبل میں صحبت کرنا جائز ہے۔ عَنْ اَبِی الْمُنْکَدَرِ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ سَمِعَ جَابِرًا رضی اللّٰه عنہ یَقُوْلُ : کَانَتِ الْیَہُوْدُ تَقُوْلُ اِذَا أَتَی الرَّجُلُ امْرَأَتَہٗ مِنْ دُبُرٍ فِیْ قُبُلِہَا کَانَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ فَنَزَلَتْ ﴿ نِسَآئُ کُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ [223:2]﴾رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابن منکدر رحمہ اللہ نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ یہودی کہتے جب آدمی اپنی بیوی کی پچھلی سمت سے جماع کرے تو بچہ بھینگاپیدا ہوتا ہے اس پر یہ آیت نازل ہوئی ’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں اپنی کھیتیوں میں جیسے چاہو آؤ۔‘‘(سورہ بقرہ،آیت نمبر223)اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 148 غسل جنابت سے پہلے سوناہو تو وضو کر لینا مستحب ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا اَرَادَ اَنْ یَنَامَ وَ ہُوَ جُنُبٌ
Flag Counter