Maktaba Wahhabi

146 - 186
تیرے ساتھ کھیلتی اور تو اس کے ساتھ کھیلتا ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 168 شوہر کی عدم موجودگی میں اس کے مال اور اس کی عزت کی محافظ نیز اپنے شوہر کی اطاعت گزار اور وفادار خاتون بہترین بیوی ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَلاَمٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((خَیْرُ النِّسَائِ مَنْ تَسُرُّکَ اِذَا بَصَرْتَ وَ تُطِیْعُکَ اِذَا اَمَرْتَ وَ تَحْفَظُ غَیْبَتَکَ فِیْ نَفْسِہَا وَ مَالَکَ )) رَوَاہُ الطَّبْرَانِیُّ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بہترین بیوی وہ ہے جس کی طرف تو دیکھے تو تجھے خوش کر دے اور جب تو کسی بات کاحکم دے تو بجا لائے اور تیری عدم موجودگی میں تیرے مال اور اپنی ذات کی حفاظت کرے۔‘‘اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 169 اولاد سے محبت کرنے والی اور اپنے شوہر کے تمام معاملات کی امین خاتون بہترین بیوی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم نِسَائُ قُرَیْشٍ خَیْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الْاِبِلَ أَحْنَاہُ عَلٰی طِفْلٍ وَ اَرْعَاہُ عَلٰی زَوْجٍ فِیْ ذَاتِ یَدِہٖ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سے بہترین عورتیں قریش کی ہیں بچوں پر نہایت شفقت اور مہربانی کرنے والیاں ہیں اور اپنے شوہروں کے مال و دولت کی محافظ اور امین ہوتی ہیں۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 170 شو ہر کے جنسی جذبات کا احترام کرنے والی خاتون پر اللہ تعالیٰ راضی رہتا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ مَا مِنْ رَجُلٍ یَدْعُوْا اِمْرَأَتَہٗ اِلٰی فِرَاشِہَا فَتَابٰی عَلَیْہِ اِلاَّ کَانَ الَّذِیْ فِی السَّمَائِ سَاخِطًا عَلَیْہَا حَتّٰی یَرْضَی عَنْہَا )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3]
Flag Counter