Maktaba Wahhabi

169 - 186
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا نے اپنی باری کا دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دیا تھا چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت سودہ رضی اللہ عنہا دونوں کی باری کا دن قیام فرماتے ۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 213 مساویانہ حقوق والے معاملہ میں کسی ایک بیوی کے حق میں فیصلہ کرنا مشکل ہو تو تمام بیویوں کی رضامندی سے بذریعہ قرعہ فیصلہ کرنا چاہئے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا اَرَادَ سَفْرًا اَقْرَعَ بَیْنَ نِسَائِہٖ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کا ارادہ فرماتے تواپنی بیویوں کے درمیان (کسی ایک کو ساتھ لے جانے کے لئے)قرعہ ڈالتے۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 214 کسی ایک بیوی کے ساتھ زیادہ محبت ہونا قابل مذمت نہیں جب تک تمام بیویوں کے باقی حقوق (مثلًا رہناسہنا ،کھانا، پہنانا، خرچ دینا ، مقررہ باری پر قیام کرنا وغیرہ )مساویانہ طریقے سے ادا ہوتے رہیں۔ عَنْ عُمَرَ رضی اللّٰه عنہ دَخَلَ عَلٰی حَفْصَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فَقَالَ : یَا بُنَیَّۃُ ! لاَ یَغُرَّنَّکِ ہٰذِہِ الَّتِیْ اَعْجَبَہَا حُسْنُہَا وَ حُبُّ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِیَّاہَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (اپنی بیٹی اور ام المومنین )حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور فرمایا ’’اے میری بیٹی!اس خاتون (یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ) کے بارے میں بھول میں نہ رہنا جسے اپنے حسن و جمال اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر فخر ہے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 215 نکاح ثانی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا سنت سے ثابت نہیں۔
Flag Counter