Maktaba Wahhabi

172 - 186
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان بقیع سے (ایک جنازہ پڑھ کر )واپس تشریف لائے تو میرے سر میں شدید درد تھا میں نے کہا ’’ہائے میرا سر پھٹا جا رہا ہے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تمہارا نہیں بلکہ میرا سر پھٹا جارہاہے۔‘‘پھر فرمایا ’’عائشہ ( رضی اللہ عنہا )! اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہو گئی تو تمہارے سارے کام میں خود کروں گا تجھے غسل دوں گا تجھے کفن پہناوں گاتمہاری نمازجنازہ پڑھاؤں گا اور خود تمہاری تدفین کروں گا۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کُنْتُ اَشْرَبُ وَ اَنَا حَائِضٌ ثُمَّ اُنَاوِلُہُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَیَضَعُ فَاہُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ فَیَشْرَبُ وَ اَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَ اَنَا حَائِضٌ ثُمَّ اُنَاوِلُہُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَیَضَعُ فَاہُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں پانی پیتی اور برتن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے اسی جگہ منہ رکھ کر پانی پیتے جہاں سے میں نے منہ رکھ کر پیا ہوتا ،ہڈی سے گوشت کھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ سے کھاتے تھے جہاں سے میں نے کھایا ہوتا ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 219 کاشانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سوکناپے کی نازبرداری۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِہٖ فَاَرْسَلَتْ اِحْدَی اُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِصَفْحَۃٍ فِیْہَا طَعَامٌ ، فَضَرَبَتِ الَّتِیْ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم فِیْ بَیْتِہَا یَدَ الْخَادِمِ فَسَقِطَتِ الصَّفْحَۃُ فَانْفَلَقَتْ ، فَجَمَعَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم فِلَقَ الصَّفْحَۃِ ثُمَّ جَعَلَ یَجْمَعُ فِیْہَا الطَّعَامَ الَّذِیْ کَانَ فِی الصَّفْحَۃِ وَ یَقُوْلُ : غَارَتْ اُمُّکُمْ ثُمَّ حَبَسَ الْخَادِمَ حَتّٰی أَتٰی بِصَفْحَۃٍ مِنْ عِنْدِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ہُوَ فِیْ بَیْتِہَا ، فَدَفَعَ الصَّفْحَۃَ الصَّحِیْحَۃَ اِلَی الَّتِیْ کُسِرَتْ صَفْحَتُہَا وَ اَمْسَکَ الْمَکْسُوْرَۃَ فِیْ بَیْتِ الَّتِیْ کُسِرَتْ فِیْہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی (باری کے مطابق )ایک زوجہ محترمہ کے ہاں مقیم تھے اتنے میں ایک دوسری زوجہ محترمہ نے ایک برتن میں کھانا بھیجا ۔گھر والی بیوی صاحبہ نے (کھانا
Flag Counter