Maktaba Wahhabi

177 - 186
رضاعت کے بعد بھی حرام ہیں۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ مَا یَحْرُمُ مِنَ الْوِلاَدَۃِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو رشتہ ولادت سے حرام ہوتا ہے وہی رضاعت (دودھ پلانے )سے حرام ہوتا ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : مذکورہ حدیث شریف کی روشنی میں درج ذیل رشتے حرام ہیں1رضاعی ماں2رضاعی بیٹی3رضاعی بہن4رضاعی پھوپھی5رضاعی خالہ6رضاعی بھتیجی7رضاعی بھانجی۔ مسئلہ 228 کم از کم پانچ مرتبہ پستان چوسنے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے،اس سے کم ہوتو رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّہَا قَالَتْ : نَزَلَ فِی الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضْعَاتٍ مَعْلُوْمَاتٍ ثُمَّ نَزَلَ اَیْضًا خَمْسٌ مَعْلُوْمَاتٌ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں قرآن مجید میں(حرمت رضاعت سے پہلے)دس بار(پستان) چوسنے کا حکم نازل ہوا(جو بعد میں منسو خ ہوگیا)پھر پانچ مرتبہ چوسنے کا حکم نازل ہوا(اس کی قرأت منسوخ ہو گئی لیکن حکم باقی ہے)۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((لاَ تُحَرِّمُ الْمَصَّۃُ وَلاَ الْمَصَّتَانِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ ابْنُ مَاجَۃَ[3] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ایک یا دو بار دودھ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔‘‘اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : یادرہے کہ بچہ کا پستان منہ میں لیکر چوسنااور پستان سے منہ ہٹا کر وقفہ کرنا ایک مرتبہ شمار ہوتاہے اس طرح وقفے وقفے سے پانچ مرتبہ دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوگی،ایک یا دو مرتبہ پینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔ مسئلہ 229 دو سال کی عمر تک دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے
Flag Counter