Maktaba Wahhabi

179 - 186
عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَنْ تُنْکِحَ الْمَرْأَۃُ عَلٰی عَمَّتِہَا اَوْ خَالَتِہَا)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت اور اس کی پھوپھی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع کرنے سے منع فرمایا ہے ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : بھتیجی یا بھانجی کی وفات یا طلاق کے بعد اس کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کرنا جائز ہے۔ مسئلہ 232 منکوحہ عورت سے نکاح کرنا حرام ہے۔ وضاحت : 1آیت مسئلہ نمبر39کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ 2منکوحہ عورت کو طلاق ہو جائے تو عدت گزرنے کے بعد اس سے نکاح جائز ہے۔ مسئلہ 233 عدت کے دوران مطلقہ یا بیوہ سے نکاح کرنا حرام ہے۔ وضاحت : 1آیت مسئلہ نمبر35کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ 2عدت گزر جانے کے بعدمطلقہ یا بیوہ سے نکاح جائز ہے۔ مسئلہ 234 تین طلاقیں جدا جدا مجلسوں میں دینے کے بعد اپنی مطلقہ بیوی سے رجوع اور دوبارہ نکاح کرنا حرام ہے۔ وضاحت : 1آیت مسئلہ نمبر66کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ 2مطلقہ خاتون کسی دوسرے آدمی سے حلالہ نہیں صحیح نکاح کر لے اور وہ آدمی از خود اسے طلاق دے دے یا مرجائے تو پھر مطلقہ خاتون بعد از عدت دوبارہ اپنے پہلے شوہر سے نکاح کر سکتی ہے۔ مسئلہ 235 پاکدامن مرد یا عورت کا زانیہ عورت یا زانی مرد سے نکاح حرام ہے۔ وضاحت : 1آیت مسئلہ نمبر23کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ 2زانیہ عورت یا زانی مرد تائب ہو جائے تو اس سے پاکدامن مرد یا پاکدامن عورت کا نکاح جائز ہو گا۔ 3زانیہ عورت کو تائب ہونے کے بعد عدت گزرنے کا انتظار کرنا ضروری ہے۔ مسئلہ 236 مومن مرد یا عورت کا مشرک عورت یا مرد سے نکاح کرنا حرام ہے۔ وضاحت : 1آیت مسئلہ نمبر36کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ 2مشرک عورت یا مرد تائب ہو جائے تو ان کا باہمی نکاح کرنا جائز ہو جائے گا۔ مسئلہ 237 منہ بولے بیٹے سے دائمی یا عارضی حرمت ثابت نہیں ہوتی۔ وضاحت : آیت مسئلہ نمبر44کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter