Maktaba Wahhabi

84 - 186
اجازت دی تھی ،لیکن اب اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن تک اسے حرام کردیا ہے، لہٰذا اگر اس قسم کی کوئی عورت کسی کے پاس ہو تو وہ اسے چھوڑ دے اور جو کچھ تم نے انہیں دیا ہے وہ ان سے واپس نہ لو‘‘۔اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : یاد رہے فتح مکہ سے پہلے تک نکاح متعہ جائز تھا جسے فتح مکہ کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دے دیا بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم کا علم نہ ہو سکا وہ اسے جائز سمجھتے تھے لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں جب سختی سے اس قانون پر عمل کروایا تو تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اس کی حرمت کا علم ہو گیا اور اس کے بعد کسی نے اسے جائز نہیں سمجھا۔
Flag Counter