Maktaba Wahhabi

86 - 186
﴿ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لاَ یَحِلُّ لَکُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْہًا وَ لاَ تَعْضُلُوْہُنَّ لِتَذْہَبُوْا بِبَعْضٍ مَا اٰتَیْتُمُوْہُنَّ اِلاَّ اَنْ یَّاتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ وَ عَاشِرُوْہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ فَاِنْ کَرِہْتُمُوْہُنَّ فَعَسٰی اَنْ تَکْرَہُوْاشَیْئًا وَّ یَجْعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیْرًا کَثِیْرًا ،﴾(19:4) اے لوگو!جو ایمان والے ہو ! تمہارے لئے جائز نہیں کہ زبردستی (بیوہ )عورتوں کے وارث بن بیٹھو (اور انہیں دوسرا نکاح نہ کرنے دو )نہ ہی یہ جائز ہے کہ انہیں تنگ کر کے اس مہر کا کچھ حصہ اڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو ہاں اگر وہ کسی صریح بدچلنی کی مرتکب ہوں (تو بدچلنی کی سزا دے سکتے ہو )ان کے ساتھ بھلے طریقہ سے زندگی بسر کرو ،اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو مگر اللہ نے اس میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہے۔‘‘ (سورہ نساء ،آیت نمبر 19) مسئلہ 28 خاندان کے نظم میں مرد سربراہ اور عورت ماتحت ،مرد حاکم اور عورت محکوم ،مرد مطاع اور عورت مطیع کا درجہ رکھتے ہیں۔ مسئلہ 29 مرد گھر کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے اہل و عیال کی تمام ضروریات زندگی مہیا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ مسئلہ 30 شوہر کی اطاعت گزاری اور وفاشعاری ،نیک خواتین کی صفات ہیں۔ مسئلہ 31 مردوں کی عدم موجودگی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرنا مثالی بیویوں کی صفت ہے۔ مسئلہ 32 سرکش عورتوں کو راہ راست پر لانے کے لئے پہلا اقدام انہیں سمجھانا بجھانا ہے۔دوسرا اقدام خواب گاہوں کے اندر ان کے بستر الگ کر دینا ہے اگر پھر بھی شوہر کی بات نہ مانیں تو آخری چارہ کار کے طور پر ہلکی مار مارنے کی اجازت ہے۔ مسئلہ 33 عورت شوہر کی اطاعت گزار بن جائے تو پھر اس پر کسی قسم کی زیادتی کرنا
Flag Counter