Maktaba Wahhabi

108 - 180
ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ اِنَّ اَحَدَکُمْ اِذَا مَاتَ عُرِضَ عَلَیْہِ مَقْعَدُہٗ بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ اِنْ کَانَ مِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃِ فَمِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃِ وَاِنْ کَانَ مِنْ اَھْلِ النَّارِ فَمِنْ اَھْلِ النَّارِ یُقَالُ ھٰذَا مَقْعَدُکَ حَتّٰی یَبْعَثَکَ اللّٰہُ اِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سے جب کوئی مرتا ہے تو اسے صبح وشام اس کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے اگر وہ جنتی ہے تو اسے جنتیوں والے محلات دکھائے جاتے ہیں اوراگر جہنمی ہے تو جہنمیوں والا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے اور اسے بتایا جاتاہے یہ ہے تیری رہائش گاہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز تجھے یہاں بھیجے گا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ55 مومن کو قبر میں جنت کا بستر اور جنت کا لباس مہیا کیا جاتاہے ۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 91کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ56 مومن کی قبر میں جنت کی طرف ایک مستقل دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر92کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter