Maktaba Wahhabi

122 - 180
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس وقت مجھے میری عقل لوٹا دی جائے گی ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ہاں!‘‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’پھر میں دونوں فرشتوں (منکر نکیر )کے لئے کافی ہوں گا ، واللہ ! اگر ان فرشتوں نے مجھ سے پوچھا (تمہارا رب کون ہے ؟ )میں جواب دوں گا، میر ا رب تو اللہ ہے تم بتاؤ تم دونوں کا رب کون ہے ؟‘‘ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے ۔ وضاحت : سوال وجواب کے وقت انسان کوعقل اور شعور دیا جاتا ہے تاکہ سوچ سمجھ کر جواب دے سکے لیکن برزخی زندگی بہرحال دنیا کی زندگی سے مختلف ہے لہٰذا اس کیفیت کو دنیا کی کیفیت جیسا سمجھنا درست نہیں ہوگا۔اس کیفیت کا علم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
Flag Counter