Maktaba Wahhabi

148 - 180
اگر کسی نے اس سے نجات پالی توا گلی منزلیں اس کے لئے آسان ہوں گی اور اگر اس سے نجات نہ ملی تو بعد کی منازل اس سے کہیں زیادہ سخت ہوں گی نیز اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے ’’ میں نے قبر سے زیادہ گھبراہٹ اور سختی والی کوئی اور جگہ نہیں دیکھی۔ ‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ 131 رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عذاب ِقبر کا ذکر فرمایا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ چیخنے اور چلانے لگے ۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ اَبِیْ بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَذَکَرَ الْفِتْنَۃَ الَّتِیْ یُفْتَنُ بِہَا الْمَرْئُ فِیْ قَبْرِہٖ فَلَمَّا ذَکَرَ ذٰلِکَ ‘ ضَجَّ الْمُسْلِمُوْنَ ضَجَّۃً ‘ حَالَتْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ اَنْ أَفْھَمَ کَلاَمَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَلَمَّا سَکَنَتْ ضَجَّتُھُمْ ‘ قُلْتُ لِرَجُلٍ قَرِیْبٍ مِنِّیْ : أَیْ بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ ‘ مَاذَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فِیْ آخِرِ قَوْلِہٖ ؟ قَالَ : ((قَدْ أُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّکُمْ تُفْتَنُوْنَ فِی الْقُبُوْرِ ‘ قَرِیْبًا مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ))۔ رَوَاہُ النَّسَائِیُّ [1] (صحیح) حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (خطبہ کے لئے )کھڑے ہوئے اور اس فتنہ کا ذکر کیا جس میں آدمی قبر میں مبتلا ہوتاہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنہ قبر بیان کرنا شروع کیا تو مسلمان بری طرح چیخنے اور چلانے لگے جس کی وجہ سے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات نہ سمجھ سکی۔ جب چیخنے کا شور ختم ہوا تو میں نے اپنے قریبی آدمی سے پوچھا ’’اللہ تجھے برکت عطا فرمائے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر میں کیا بات ارشاد فرمائی تھی؟‘‘ اس نے بتایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا ’’مجھ پر وحی کی گئی ہے کہ تم لوگ قبروں میں قریب قریب دجال جیسے فتنے سے آزمائے جاؤگے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے ۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ اَبِیْ بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَقُوْلُ:قَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم خَطِیْبًا فَذَکَرَ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ الَّتِیْ یَفْتَتِنُ فِیْھَا الْمَرْئُ فَلَمَّا ذَکَرَ ذٰلِکَ ضَجَّ الْمُسْلِمُوْنَ ضَجَّۃً۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرمانے کے لئے کھڑے
Flag Counter