Maktaba Wahhabi

8 - 180
سب سے بڑے خیر خواہ اور سب سے بڑے ہمدرد رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت ذرا کان لگا کر سن لو…! ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی وادی پر خطر کے کنارے بیٹھے آنسو بہار ہے تھے ، آنسو بہاتے بہاتے قبر کی مٹی تر ہوگئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو مخاطب کرکے فرمایا : ﴿ یَا اِخْوَانِیْ ! لِمِثْلِ ہٰذَا فَاَعِدُّوْا ﴾ ’’اے میرے بھائیو! اس جیسی جگہ(یعنی قبر) کے لئے تیاری کرلو۔‘‘ (ابن ماجہ) پھر ہم میں سے کون ہے وہ جو رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنے، اس پر لیبک کہے ، اور… …! اس وادی پُرخطر کے سفر کی تیاری میں لگ جائے…؟ وَ صَـــلَّی اللّٰہُ عَـــــــلٰی نَبـِـــــیِّنَـا مُحَــــــــــمَّدٍ وَ آلِــــــــــہٖ وَ صَحْــــــــبِہٖ اَجْـمَعِــــیْنَ
Flag Counter