Maktaba Wahhabi

84 - 180
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَوَدِدْتُّ اَنِّیْ اُقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ثُمَّ اُحْیَقا ثُمَّ اُقْتَلُ ثُمَّ اُحْیَا ثُمَّ اُقْتَلُ ثُمَّ اُحْیَا ثُمَّ اُقْتَل))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں پسند کرتا ہوں کہ اللہ کی راہ میں قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر (اللہ کی راہ میں) قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر (اللہ کی راہ میں) قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر (اللہ کی راہ میں) قتل کیا جاؤں۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 8: موت کو خیر و برکت کا باعث بنانے کے لئے اللہ تعالی سے یہ دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَال:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ(( اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِیْنِیَ الَّذِیْ ہُوَ عِصْمَۃُ أمْرِیْ وَ أَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتِیْ فِیْہَا مَعَاشِیْ وَ أَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِیَ الَّتِیْ فِیْہَا مَعَادِیْ وَ اجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِّیْ مِنْ کُلِّ شَر)) ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے ’’یا اللہ ! میرے دین کی اصلاح فرما جو میرے انجام کا محافظ ہے میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میری روزی ہے میری آخرت کی اصلاح فرما جہاں مجھے (مرنے کے بعد) پلٹ کر جانا ہے میری زندگی کو نیکیوں میں اضافے کا باعث بنا اور موت کو ہر برائی سے بچنے کے لئے باعث راحت بنا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter