Maktaba Wahhabi

96 - 180
جَائَ تْ مِنْ قِبَلِ الْاَرْضِ صَلَّی اللّٰہَ وَ عَلَیْکِ وَعَلٰی جَسَدٍ کُنْتِ تَعْمُرِیْنَہٗ فَیُنْطَلَقُ بِہٖ اِلٰی رَبِّہٖ عَزَّوَجَلَّ ثُمَّ یَقُوْلُ : اِنْطَلِقُوْا بِہٖ اِلٰی آخِرِ الْاَجَلِ، قَالَ : وَ اِنَّ الْکَافِرَ اِذَا خَرَجَتْ رُوْحُہٗ قَالَ حَمََّادٌ وَذَکَرَ مِنْ نَتْنِھَا وَذَکَرَ لَعْنًا وَ یَقُوْلُ اَھْلُ السَّمَآء :ِ رُوْحٌ خَبِیْثَۃٌ جَائَ تْ مِنْ قِبَلِ الْاَرْضِ قَالَ : فَیُقَالُ : اِنْطَلِقُوْا بِہٖ اِلٰی آخِرِ الْاَجَلِ قَالَ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ فَرَدَّ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم رَیْطَۃً کَانَتْ عَلَیْہِ عَلٰی اَنْفِہٖ ھٰکَذَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب مومن کی روح نکلتی ہے تو دو فرشتے اسے لے کر آسمان کی طرف جاتے ہیں (حدیث کے راوی )حماد کہتے ہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے روح کی خوشبو اور مشک کا ذکر کیا اور کہا کہ آسمان والے فرشتے (اس روح کی خوشبو پاکر )کہتے ہیں کوئی پاک روح ہے جو زمین کی طرف سے آئی ہے اللہ تجھ پر رحمت کرے اور اس جسم پر بھی جسے تو نے آباد کر رکھا تھا پھرفرشتے اپنے رب کے حضور اس روح کو لے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں اسے قیامت قائم ہونے تک (اس کی معین جگہ یعنی علیین میں )پہنچادو۔ حدیث کے راوی نے کافرکی روح کے نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے روح کی بدبو اور اس پر (فرشتوں کی )لعنت کا ذکر کیا۔ آسمان کے فرشتے کہتے ہیں کوئی ناپاک روح ہے جو زمین کی طرف سے آرہی ہے پھر (اللہ تعالیٰ کی طرف سے )حکم ہوتا ہے اسے قیامت قائم ہونے تک (اس کی معین جگہ یعنی سجین میں)لے جاؤ ۔حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کافر کی روح کی بدبو کا ذکر فرمایا تو( نفرت سے)اپنی چادر کا دامن اس طرح اپنی ناک پر رکھ لیا ۔ (اور پھر اپنی چادر ناک پر رکھ کر دکھائی) اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter