Maktaba Wahhabi

98 - 180
بدترین مردار جیسی غلیظ بو آتی ہے ۔ 7 کافر روح کی بدبو محسوس کرکے زمین و آسمان کے درمیان اور آسمان میں موجود تمام فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ 8 کافر کی روح قبض کرنے کے بعد فرشتے اسے آسمان اول کی طرف لے جاتے ہیں اور تعارف کروانے کے بعد آسمان کا دروازہ کھولنے کی درخواست کرتے ہیں لیکن محافظ فرشتے دروازہ کھولنے سے انکار کردیتے ہیں ۔ 9 اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوتا ہے اس کافر روح کا اندارج سجین میں کرلیا جائے ۔ 10 سجین میں اندراج کے بعد کافر کی روح کو بڑی ذلت کے ساتھ آسمان اول سے ہی زمین پر پٹخ دیا جاتا ہے ۔ وضاحت: مذکورہ بالا تمام سزاؤں کا ذکر آئندہ صفحات میں دیے گئے مسائل کے تحت قرآنی آیات اور احادیث میں ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ32 کافر کی روح قبض کرنے سے پہلے ہی فرشتے اسے جہنم میں داخل ہونے کا ’’مژدہ‘‘سنا دیتے ہیں ۔ ﴿اَلَّذِیْنَ تَتَوَفّٰہُمُ الْمَلٰئِکَۃُ ظَالِمِیْ ٓ اَنْفُسِہِمْ فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا کُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْ ٓئٍ بَلٰٓی اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ علیہم السلام فَادْخُُلُوْآ اَبْوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا فَلَبِئْسَ مَثْوَی الْمُتَکَبِّرِیْنَ علیہم السلام ﴾( (29-28:16 ’’فرشتے جب ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں اس وقت وہ جھک جاتے ہیں کہ ہم برائی نہیں کرتے تھے کیوں نہیں ؟ اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کرتے تھے۔جہنم کے دروازوں سے ہمیشہ
Flag Counter