Maktaba Wahhabi

10 - 352
ہے ، اس کے علاوہ بھی بہت سے اعتقادی امور و مسائل زیرِ بحث آئیں گے ۔ اللہ تعالیٰ اس کانفع عام فرمادے اور رسالے کے مؤلف ،شارح، مترجم اور طباعت میں جملہ مساھمین و معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ کتاب کے سلسلہ میں ہمارے تلمیذ شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ جنہوں نے بعض مقامات کا ترجمہ کیا اور پروف ریڈنگ کی ، کی کوشش انتہائی قابلِ قدر ہے ، کمپوزنگ کے سلسلہ میں حافظ زبیر حفظہ اللہ کی محنتِ شاقہ بھی لائقِ تحسین ہے ،طباعت کے سلسلہ میں فضیلۃ الشیخ علی بن عبد اللہ النمی حفظہ اللہ کا تعاون ہمارے لئے تقویت اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے، فجزاھم اللّٰه عنا وعن المسلمین خیرالجزاء۔ اس رسالہ کی صحت وصواب من جانب اللہ وبتوفیق ﷲ ہے اور ہر لغزش شیطان کی طرف سے ہے۔قارئین سے التماس ہے کہ ہمیں ترجمہ کی اخطا ء سے آگاہ فرمائیں تاکہ اگلے ایڈیشن میں اصلاح کرلی جائے۔ واللّٰه تعالیٰ ولی التوفیق ۔ وصلی اللّٰه علی نبیہ محمد و علی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ أجمعین۔ وکتب ذلک /عبد اللہ ناصر الرحمانی مدیر:مکتبۃ عبداللّٰه بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام
Flag Counter