Maktaba Wahhabi

99 - 352
[۱۰] ا ثبات ا لوجہ اللّٰه سبحا نہ اللہ تعالیٰ کیلئے ’’الوجہ‘‘ (چہرہ) کا اثبات وقولہ: { وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوا لْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ } ( ا لرحمن: ۲۷) {کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ اِلاَّ وَجْھَہٗ } (ا لقصص:۸۸) ان آیات کی تشریح { وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوا لْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ } ( ا لرحمن: ۲۷) ترجمہ:’’ اور تیرے رب کا چہرہ جو عزت وعظمت والا ہے باقی رہ جائے گا‘‘ … شر ح … ’’ وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ‘‘ اس سے پہلے ہے{ کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَان} اب معنی یہ ہوگا : کہ جمیع اہل الارض ختم ہوجائیں ،مرجائیں گے ،صرف اللہ تعالیٰ کا وجہ کریم باقی رہ جائے گا؛کیونکہ اللہ تعالیٰ پر موت نہیں آئے گی وہ تو ہمیشہ رہنے والی ذات ہے،’’ ذُوا لْجَلَالِ‘‘ جلال،عظمت وکبریائی کو کہتے ہیں،’’ وَالْاِکْرَامِ ‘ یعنی اپنے انبیاء اور دیگر نیک لوگوںکو عزت بخشنے والا،’’ وَالْاِکْرَامِ ‘ میں ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ ہر ایسی چیز سے پاک ہے جو اس کے شایانِ شان نہیں ۔ {کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ اِلاَّ وَجْھَہٗ } (ا لقصص:۸۸) ترجمہ:( ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اس کا چہرہ) … شر ح … ’’کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ ‘‘یعنی آسمان وزمین میں بسنے والے سب کے سب عنقریب ختم
Flag Counter