Maktaba Wahhabi

65 - 352
وقولہ:{ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثٰی وَلَاتَضَعُ إِلاَّ بِعِلْمِہٖ } (فاطر:۱۱) وقولہ:{ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللّٰه عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌوَأَنَّ اللّٰه قَدْ أَحَاطَ بِکُلِّ شَیْئٍ عِلْمًا } (الطلاق:۱۲) وقولہ:{ إِنَّ اللّٰه ھُوَ الرَّزَّاقُ ذُوا الْقُوَّۃِ الْمَتِیْنُ } (الذاریات:۵۸) آیات کی تشریح { وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثٰی وَلَاتَضَعُ إِلاَّ بِعِلْمِہٖ } (فاطر:۱۱) ترجمہ:’’عورتوں کا حاملہ ہونا اور بچوں کاتولد ہوناسب اس کے علم سے ہی ہے‘‘ …شرح… آیتِ کریمہ : ’’ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثٰی وَلَاتَضَعُ إِلاَّ بِعِلْمِہٖ ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ دنیا میں ہر حمل اور وضعِ حمل اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے ،کوئی چیز اس کے علم وتدبیر سے خارج نہیں ،چنانچہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ کوئی عورت کب حاملہ ہوئی اورکب اس حمل کو وضع کرے گی،نیز یہ کہ اس کا حمل لڑکا ہے یا لڑکی ۔ { لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللّٰه عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌوَأَنَّ اللّٰه قَدْ أَحَاطَ بِکُلِّ شَیْئٍ عِلْمًا} ترجمہ:’’ تاکہ تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو بہ اعتبار علم گھیر رکھاہے۔ (الطلاق:۱۲) …شرح… آیت ِکریمہ :’’ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللّٰه عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘ کی لام ، ماقبل آیت ’’خَلَقَ
Flag Counter