Maktaba Wahhabi

78 - 352
ایک چیز کی مشیئت فرماتا ہے اور اس سے محبت بھی کرتا ہے ،مثلاً: ایمان اور دیگر نیک اعمال۔ ان آیات کی تشریح { وَأَحْسِنُوا اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ ا لْمُحْسِنِیْنَ } (البقرۃ:۱۹۵) ’’اور احسان کرو،اللہ تعالیٰ احسان کرنیوالوں سے محبت کرتا ہے‘‘ … شر ح… اللہ تعالیٰ کافرمان:’’ وَأَحْسِنُوا‘‘ (احسان کرو)یہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے احسان کرنے کا حکم ہے۔جو کسی بھی عمل کو احسن واکمل طریقے سے کرنے کا نام ہے ،’’احسان‘‘ اطاعت کا انتہائی اعلیٰ مقام ہے۔ ’’ اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ ا لْمُحْسِنِیْنَ ‘‘’(اللہ تعالیٰ احسان کرنیوالوں سے محبت کرتا ہے) آیتِ کریمہ کا یہ ٹکڑا امر بالاحسان کی علت ہے اور اس میں دوبارہ امر بالاحسان بھی ہے ؛کیونکہ احسان اور اہلِ احسان سے اللہ تعالیٰ کا محبت کرنا امرِ احسان کی بجاآوری پر ابھارنے کا باعث ہے { وَأَقْسِطُوْا اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ } (الحجرات:۹) ’’اور عدل کرو،بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنیوالوں سے محبت کرتا ہے‘‘ … شر ح… اللہ تعالیٰ کافرمان: ’’وَأَقْسِطُوْا‘‘(عدل کرو) اللہ تعالیٰ کے فرمان’’وَأَقْسِطُوْا‘‘ میں عدل وانصاف کا حکم ہے جس کا مطلب ہے کہ تمام قسم کے معاملات واحکام میں ہر قریب و بعید کے ساتھ عدل وانصاف کیا جائے۔
Flag Counter