Maktaba Wahhabi

69 - 352
’’نِعِمَّا‘‘دو الفاظ سے مرکب ہے ،ایک ’’نعم ‘‘جو کلمہ ٔمدح ہے ،دوسرا ’’ما‘‘ جس کے بارہ میں دو قول ذکر کیئے گئے ہیںاور وہ دونوں صحیح ہیں، ایک یہ کہ ’’ما‘‘ نکرئہ موصوفہ ہے، اس صورت میں ترجمہ یوں ہوگا:’’ جو اچھی چیزیں ہیں ان کی اللہ تعالیٰ تمہیں نصیحت فرماتا ہے ‘‘۔ دوسرا یہ کہ ’’ما‘‘ کو موصولہ قرار دیا جائے، اس صورت میں ترجمہ یہ ہوگا:’’ وہ چیزیں اچھی ہیں جن کی اللہ تعالیٰ تمہیں نصیحت فرماتا ہے ‘‘۔ ’’ یَعِظُکُمْ ‘‘بمعنی ’’یأمرکم‘‘ہے ،یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں امانتوں کو ادا کرنے اور لوگوں کے درمیان عدل سے فیصلہ کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ ’’ إِنَّ اللّٰه کَانَ سَمِیْعًا بَصِیْرًا‘‘یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری ہر بات کو سننے والا اور ہر فعل کو دیکھنے والا ہے۔ ان دونوں آیتوں کو پیش کرنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کی صفتِ سمع اور صفتِ بصر کا اثبات ہے ،پہلی آیتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوقات سے مماثلت کی نفی بھی مذکور ہے ،اس طرح یہ آیتِ کریمہ صفاتِ باری تعالیٰ میں نفی واثبات کو جمع کیئے ہوئے ہے ( یعنی ہر صفتِ نقص کی نفی اور ہر صفتِ کمال کا اثبات ۔
Flag Counter