Maktaba Wahhabi

213 - 352
نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان:{ ھُوَاللّٰه الَّذِیْ لَااِلٰہَ اِلاَّھُوَ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ } ( الحشر:۲۳) ’’ اَلْمُھَیْمِنُ‘‘کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر شاہد ہے ،ان کے اعمال پر مطلع ہے اور ان کا نگران ہے۔ ’’ ا لی غیر ذ لک من معا نی ربوبیۃ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے ساتھ اپنی مخلوق سے بلندی پر ہو، ان کے اعمال سے مطلع ہو اور اپنے علم واحاطہ کے ساتھ ان کے قریب بھی ہو، تاکہ ان میں تصرف کرسکے ان کے اعمال محفوظ کرسکے اورپھر ان اعمال کی انہیں جزادے۔
Flag Counter