Maktaba Wahhabi

314 - 352
شیخ رحمہ اللہ نے مذکورہ خلفاء اربعہ کی خلافت پر طعن کرنیوالوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنے گھریلوں گدھے سے بھی بڑھکر گمراہ قرار دیا ہے، کیونکہ یہ لوگ بلاحجت وبرھان نص اور اجماع کی مخالفت کرتے ہیں ،یہ روافض ہیں جن کا گمان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت علی رضی اللہ عنہ کیلئے ہے۔ علی رضی اللہ عنہ کی دیگر تینوں خلفاء پر تقدیم کے حکم کا ماحصل یہ ہے۔ (۱) جو انہیں خلافت میں مقدم سمجھتا ہے وہ بالاتفاق گمراہ ہے۔ (۲) جو انہیں ابوبکر وعمررضی اللہ عنھما پر فضیلت میں مقدم سمجھتا ہے وہ بھی بالاتفاق گمراہ ہے ۔ البتہ جو انہیں عثمان رضی اللہ عنہ پر فضیلت میں مقدم سمجھتا ہے اسے گمراہ قرار نہیں دیا جاسکتا اگرچہ یہ بات راجح قول کے خلاف ہے۔
Flag Counter