Maktaba Wahhabi

332 - 352
ترجمہ:’’اور اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی راست باز لوگ ہیں‘‘ (۵) علمِ نافع اور عملِ صالح۔ (۶) یہ انبیاء کے بعد خیر القرون ہیں،چنانچہ اُمتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم خیر الامم ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ } (آل عمران:۱۱۰) اور اس امت کا بہترین طبقہ اصحابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: [ خیر القرون قرنی ثم الذین یلونھم ] (بخاری ومسلم) ترجمہ:’’ بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے] (۷) یہ اُمت خیر الامم اور اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے برگزیدہ امت ہے، اور صحابہ کرام اس امت کے بہترین طبقہ ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: [انتم توفون سبعین امۃ انتم خیرھا واکرمھا علی اللّٰه سبحانہ ] ترجمہ:[ تم ستر کے عدد کو پورا کرنیوالی امت ہو(یعنی تم سترویں امت ہو) اور تم ان تمام امتوں میں سب سے بہتر اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے برگزیدہ امت ہو۔ (احمد ،ابنِ ماجہ، مستدرک حاکم)
Flag Counter