Maktaba Wahhabi

346 - 352
قولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : [المؤمن للمؤمن کالبنیان یشد بعضہ بعضا] وشبک بین أصابعہ ۔ (بخاری ومسلم) ترجمہ:[ایک مؤمن دوسرے مؤمن کیلئے عمارت کی طرح ہے کہ جس کا بعض حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے ،یہ کہکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں میں تشبیک (بعض کو بعض میں داخل کرنا) دی۔ ] قولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : [مثل المؤمنین فی توادھم وتراحھم وتعاطفھم کمثل الجسد، إذا اشتکی منہ عضو تداعی لہ سائر الجسد بالحمی والسھر ] (بخاری ومسلم) ترجمہ:[ مؤمنین باہم مودۃ ،تراحم اورتعاطف میں ایک جسم کے مانند ہیں، کہ جب جسم کا کوئی ایک عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم بخار اور بے خوابی میں مبتلا ہوتا ہے] اسی طرح اہل السنۃ آزمائش میں صبر کی تلقین کرتے ہیں ،خوشحالی میں شکر کا حکم دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی قضاء وقدر پر راضی رہنے کی نصیحت کرتے ہیں۔ عبارت کی تشریح یہ فصل درحقیقت گذشتہ فصل کی تکمیل وتتمہ ہے، اس فصل میں اہل السنۃ کی ان صفات کا ذکر ہے جو مکملاتِ عقیدہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔اور یہ صفات درحقیقت ان کے اصول وعقائد جن پر قائم ہیں اور علم وعمل کے اعتبار سے آراستہ ہیں، کے اثرات وثمرات ہیں، وہ صفات یہ ہیں ۔ (۱) ’’یأمرون بالمعروف وینھون عن المنکر علی توجبہ الشریعۃ ‘‘ ’’نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں شرعی ہدایت کے مطابق ۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے ان کی پہلی صفت بیان فرمائی ہے:
Flag Counter