Maktaba Wahhabi

53 - 93
اپنے گھر بیٹھے کسی مجاز افسر کو اپنی پریشانی اور مصیبت سے آگاہ کرنا چاہے تو کیا ایسا کرسکتاہے؟ہر گز نہیں ‘‘سائل اور مسئول دونوں ہی واسطے اور وسیلے کے محتاج ہیں فرض کیجئے سائل کی درخواست کسی طرح افسر مجاز تک پہنچا دی گئی کیا اب وہ افسر اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ سائل کے بیان کردہ حالات کی اپنے ذاتی علم کی بناپر تصدیق یا تردید کرسکے ؟ہر گز نہیں انسان کا علم اس قدر محدود ہے کہ وہ کسی کے صحیح حالات جاننے کے لئے قابل اعتماداور ثقہ گواہوں کا محتاج ہے فرض کیجئے افسر بالا اپنی انتہائی ذہانت اور فراست کے سبب خود ہی حقائق کی تہ تک پہنچ جاتا ہے تو کیا وہ اس بات پر قادر ہے کہ اپنے دفتر میں بیٹھے بٹھائے پچاس یا سو میل دور بیٹھے ہوئے سائل کی مشکل آسان کردے ؟ہرگز نہیں بلکہ ایسا کرنے کے لئے بھی اسے واسطے اور وسیلے کی ضرورت ہے گویا سائل سوال کرنے کے لئے وسیلے کا محتاج ہے اور افسر مجاز مدد کرنے کے لئے واسطے اور وسیلے کا محتاج ہے یہی وہ بات ہے جواﷲکریم نے قرآن مجید میں یوں ارشاد فرمائی ہے ﴿ ضعف الطّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ﴾ترجمہ:مدد چاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی وہ بھی کمزور (سورۃ حج آیت ۷۳)اس کے برعکساﷲتعالیٰ کی صفات اختیارات اور قدرت کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ ساتوں زمینوں کے نیچے پتھر کے اندر موجود چھوٹی سی چیونٹی کی پکار بھی سن رہا ہے اس کے حالات کا پورا علم رکھتا ہے اور کھربوں میل دور بیٹھے بٹھائے کسی وسیلے اور واسطے کے بغیر اس کی ساری ضرورتیں اور حاجتیں بھی پوری کرررہا ہے ‘پھر آخراﷲتعالیٰ کی صفات اور قدرت کے ساتھ انسانوں کی صفات اور قدرت کو کونسی نسبت ہے کہاﷲتعالیٰ کے لئے دنیاوی مثالیں دی جائیں اور وسیلے یا واسطے کا جواز ثابت کیا جائے؟ حقیقت یہ ہے کہاﷲتعالیٰ کے معاملے میں تمام دنیاوی مثالیں محض شیطانی فریب ہیں ‘وسیع قدرتوں اور لامحدود صفات کے مالکاﷲسبحانہ وتعالیٰ کی ذات بابرکات کے معاملات کو انتہائی محدود قلیل اور عارضی اختیارات کے مالک انسانوں کے معاملات پر محمول کرنا اوراﷲتعالیٰ کی ذات کے لئے افسرانِ بالا کی مثالیں دینااﷲکی جناب میں بہت بڑی توہین اور گستاخی ہے جس سے خوداﷲتعالیٰ نے مسلمانوں کو ان الفاظ میں منع فرمایا ہے ’’فَـلَا تَضْرِبُوْا لِلّٰہِ الْاِمْثَالَ اِنَّااللّٰه یَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ‘‘ ترجمہ۔ لوگو!اﷲتعالیٰ کے لئے مثالیں نہ دو بے شکاﷲتعالیٰ ہر چیز جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔(سورہ نحل آیت ۷۴)
Flag Counter