Maktaba Wahhabi

134 - 128
دیگر فنون کے ماہرین کے طبقات پر کتب: قراء کے تراجم پر مشتمل خلیفہ بن خیاط کی کتاب طبقات القراء فقہاء کے تراجم پر مشتمل ابواسحاق شیرازی کی کتاب طبقات الفقہاء صوفیہ کے تراجم پر مشتمل ابوعبدالرحمن السلمی کی کتاب طبقات الصوفیہ شعراء کے تراجم پر مشتمل محمد بن سلام الجمحی کی کتاب طبقات الشعراء ادباء کے تراجم پر مشتمل ابوالبرکات انباری کی کتاب نزھۃ الالباء فی طبقات الادباء نحاۃ کے تراجم پر مشتمل ابوبکر الزبیدی کی طبقات النحویین اطباء کے تراجم پر مشتمل ابوداود سلیمان بن حسان الاندلسی کی طبقات الاطباء والحکماء نسب کی بنیاد پر کتب رجال: ان کتب میں ایک خاندان یا ایک قبیلہ کے رواۃ حدیث کو جمع کردیا گیا ہے۔اس فن پر امام ابن سعد کی الطبقات الکبری اور امام سمعانی کی الانساب عام مشہور و متداول ہیں۔ شہروں کی بنیاد پر کتب رجال: ان کتب میں شہروں اور ملکوں کے رواۃِ حدیث کو الگ الگ جمع کردیا گیا ہے مثلا الطبقات لمسلم بن الحجاج القشیری (م ۲۶۱ھ)مشاہیر علماء الامصار لابن حبان(م۳۳۴ھ)تاریخ دمشق لابن عساکر، تاریخ بغداد للخطیب البغدادی،تاریخ بخاریٰ،تاریخ سمر قند، تاریخ بیھق، تاریخ نیساپور وغیرہ۔ حروف تہجی کے اعتبار سے کتب جر ح وتعدیل: ان کتب میں راوی تلاش کرنا نہایت آسان ہے۔ لغت کی طرح حرف تہجی کی مدد سے جلد مطلوب تک پہنچا جاتا ہے۔اس ترتیب پر درج ذیل کتب لکھی گئی ہیں مثلا:التاریخ الکبیر للبخاری، الکنی لمسلم بن الحجاج، الضعفاء للعقیلی، الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم،المجروحین لابن حبان، میزان الاعتدال للذہبی، تہذیب الکمال للمزی، تہذیب التہذیب لابن حجر وغیرہ۔ جامع السؤالات الحدیثیۃ فن رجال کی پچیس کتبِ سؤالات پر مشتمل یہ قیمتی کتاب مطبوع ہے،اس میں ان پچیس
Flag Counter