Maktaba Wahhabi

29 - 128
۳:ردوا حدیثہ: ایسے الفاظ جن میں راوی کے ناقابل حجت ہونے کی صراحت ہو یا اس سے ملتے جلتے الفاظ ہوں جن سے راوی کا شدید ضعف سامنے آتاہو۔جیسے ردوا حدیثہ۔اس کی حدیث علماء نے رد کر دی۔ضعیف جدا:بہت ہی ضعیف۔یا لہ مناکیر۔اس کی کئی ایک منکر روایات ہیں۔ ۴:متہم بالکذب: وہ الفاظ جن کے ذریعے علمائے نقد نے راوی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا جیسے:متہم بالکذب:جھوٹ میں وہ متہم ہے۔اتہموہ:اسے علماء نے متہم کہا ہے۔یسرق الحدیث:وہ حدیث چوری کرتا ہے۔یا ساقط الحدیث، متروک، لیس بثقۃ وغیرہ۔ ۵:کذاب: ایسے الفاظ جو راوی کے جھوٹا ہونے کومبالغے کی حد تک بتاتے ہوں جیسے:کذاب۔بہت ہی زیادہ جھوٹا، وضاع، بہت ہی زیادہ گھڑنے والا۔یضع الحدیث:وہ حدیث گھڑتا ہے۔یا دجال:سب سے زیادہ دہوکہ دینے والا۔ ۶۔أکذب الناس: وہ الفاظ جو راوی کے عادۃ جھوٹا ہونے کے بارے میں آگاہ کریں۔یہ جرح کی انتہائی اعلی قسم ہے جیسے:أکذب الناس:لوگوں میں سے سب سے زیادہ جھوٹا۔رکن الکذب:جھوٹ کا ستون۔یا الیہ المنتہی فی الکذب۔جھوٹ کی انتہا اس تک ہے۔ معمولی جرح: جس ثقہ یا صدوق راوی پر معمولی جرح یعنی ’’ یھم،لہ اوھام،یخطیء ‘‘وغیرہ ہو تو اس کی منفرد حدیث حسن ہوتی ہے بشرطیکہ ثقات کے مخالف نہ ہو۔جو کثیر الغلط، کثیر الاوھام، کثیر الخطا اور سیء الحفظ وغیرہ ہواس کی منفرد حدیث ضعیف ہوتی ہے۔ ثبت بسکون الباء اور ثبت بفتح الباء میں فرق: بسکون الباء سے مراد وہ لقب ہے جو تعدیل کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔دل،زبان اور کتاب کو محفوظ رکھنے والے شخص کو ثبت کہتے ہیں اور بفتح الباء سے مراد وہ کتاب ہے جس میں محدث اپنی روایات اور اپنے ساتھ
Flag Counter