Maktaba Wahhabi

48 - 128
5۔ سلام بن ابی الحقیق جو یہودی تھا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑی دشمنی اور عداوت رکھتا تھا، اس کی شرارت اور فساد کا ذکر بہت سی حدیثوں میں آتا ہے۔ ان پانچ ناموں کو تحفیفِ لام کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ قاعدہ: عمارہ جس جگہ بھی ہو گا عین مہملہ کے پیش کے ساتھ ہو گا، مگر ابی بن عمارہ صحابیرضی اللہ عنہ کے والد کا نام عین کی زیر کے ساتھ ہے۔ قاعدہ: کریز جہاں بھی کاف کے زبر سے آئے وہ قبیلہ خزاعہ میں سے ہے اور جہاں کاف کے پیش کے ساتھ آئے گا اور مصغّر ہو گا وہ قبیلہ عبد شمس سے ہے، یعنی جس کا نام کریز ہے اس کا نسب دیکھنا چاہیے اگر خزاعی ہے تو وہ کاف کے زبر کے ساتھ ہے اور عبثمی (قبیلہ عبد شمس سے) ہے تو اُس کوکُریز پڑھنا چاہیے۔ قاعدہ: حزام، اگر اِس نام کا راوی قرشی ہے تو اس کوزائے معجمہ اور حائے مہملہ کے زیر کے ساتھ پڑھنا چاہیے اور اگر انصاری ہے تو حائے مہملہ کے زبر اور رائے مہملہ کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ قاعدہ: عسل ہر جگہ عین مہملہ اور سین مہملہ کے زیر کے ساتھ ہے، مگر عسل بن ذکوان الاخباری البصری عین اور سین مہملہ کے زبر کے ساتھ ہے۔ البتہ یہ صحیحین کے راویوں میں سے نہیں ہے۔ قاعدہ: غَنَّام ہر جگہ غین معجمہ اور نون مشدّد پر زبر کے ساتھ ہے مگر عثام بن علی العامری الکوفی عین مہملہ اور ثائے مثلثہ کی تشدید کے ساتھ ہے اور پہلی قسم سے حضرت غنّام بن اوس رضی اللہ عنہ صحابی بدری کا نام ہے۔ قاعدہ: قمیر ہر جگہ قمر کی تصغیر ہے اور مرد کا نام مگر قمیر مسروق بن الاجدع کی بیوی اور عمرو کی بیٹی کا نام ہے اس کو طویل کے وزن پر پڑھنا چاہیے۔ قاعدہ: مسور ہر جگہ اسم آلہ مِضْرَبٌ کے وزن پر ہے مگر دو راویوں کا نام جن سے ایک مسوَّر بن یزید صحابی اور دوسرے مسور بن عبدالملک الیربوعی ہیں، ان دونوں کو محمد کے وزن
Flag Counter