Maktaba Wahhabi

71 - 128
لیے آپ کے کئی ایک شاگردوں نے رواۃ اور علل حدیث کے بارے میں سوالات کیے جو کتابی شکل میں مطبوع ہیں۔ مشہورشاگردوں میں سے جنہوں نے آپ سے سؤالا ت کیے وہ درج ذیل ہیں۔ یہ اکثر سؤالات رجال کے متعلق ہیں۔ ۱: روایۃ العباس بن محمد الدوری ۲: روایۃ عثمان بن سعید الدارمی ۳: روایۃ یزید بن ہیثم بن طہمان الدقاق ۴: روایۃ ابراہیم بن عبداللہ الجنید الختلی ۵: روایۃ ابی العباس احمد بن محمد بن قاسم بن محرز ۶: روایۃ ابی بکر بن ابی خیثمہ احمد بن زہیر بن حرب ۷: روایۃ عثمان بن طالوت الصیرفی البصری ۸: روایۃ اسحاق بن منصور الکوسج ۹: روایۃ عبداللہ بن احمد الدورقی ۱۰: روایۃ المفضل بن غسان الغلابی ۱۱: روایۃ احمد بن سعد بن ابی مریم ۱۲: روایۃ معاویۃ بن صالح ۱۳: روایۃ محمد بن عبداللہ البرقی ۱۴: روایۃ ابی داود سلیمان بن اشعث السجستانی ۱۵: روایۃ عبداللہ بن احمد بن حنبل دکتور شادی نعمان حفظہ اللہ کے سامنے امام ابن معین سے کیے گئے سؤالات پر مشتمل سات کتب تھیں۔ جو انہوں نے دیگر کتبِ سؤالات کے ساتھ ’’جامع السؤلات الحدیثیہ‘‘ میں جمع کر دی ہیں یہ نو جلدوں میں کتاب ہے تمام کتبِ سؤالات کو حروفی تہجی کے اعتبار سے
Flag Counter