Maktaba Wahhabi

35 - 105
میں پیش کردہ احادیث میں سے دو [1]درج ذیل ہیں۔ ا: امام احمد نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ کُنَّ لَہُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ یُؤْوِیْہِنَّ، وَیَرْحَمُہُنَّ، وَیَکْفُلُہُنَّ وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ الْبَتّۃ۔‘‘ ’’جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں، وہ انہیں جگہ مہیا کرے، ان پر شفقت کرے، اور ان کی کفالت کرے، تو یقینی طور پر اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔‘‘ انہوں [یعنی جابر رضی اللہ عنہ ]نے بیان کیا: ’’عرض کیا گیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَإِنْ کَانَتِ اثْنَتَیْنِ؟‘‘ ’’یا رسول اللہ!۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پس اگر وہ دو ہوں؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ وَإِنْ کَانَتِ اثْنَتَیْنِ۔‘ ’’اگرچہ وہ دو ہی ہوں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’فَرَأی بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ لَوْ قَالُوْا لَہُ: ’’وَاحِدَۃً‘‘، لَقَالَ: ’’وَاحِدَۃً۔[2] بعض لوگوں کا خیال تھا، کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا جاتا: ’’(اگر) ایک
Flag Counter